وکرم شلا سیتو پر مرمت سے آمدورفت متاثر، راحت کے لیے گنگا میں ’ایم وی گوپی ناتھ‘ اسٹیمر سروس دوبارہ بحال
بھاگلپور، 19 اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے بھاگلپور کو نوگچھیا اور شمالی بہار سے جوڑنے والے اہم وکرم شلا سیتو پر مرمت کے کام کی وجہ سے سڑک ٹریفک بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ پل پر گاڑیوں کی رفتار تھم جانے اور دونوں جانب طویل جام کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور اندرو
وکرم شلا سیتو پر مرمت سے آمدورفت متاثر، راحت کے لیے گنگا میں ’ایم وی گوپی ناتھ‘ جہاز سروس دوبارہ بحال


بھاگلپور، 19 اکتوبر(ہ س)۔ بہار کے بھاگلپور کو نوگچھیا اور شمالی بہار سے جوڑنے والے اہم وکرم شلا سیتو پر مرمت کے کام کی وجہ سے سڑک ٹریفک بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ پل پر گاڑیوں کی رفتار تھم جانے اور دونوں جانب طویل جام کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور اندرونِ ملک آبی گزرگاہ اتھارٹی نے عوام کو راحت فراہم کرنے کے لیے بھاگلپور-نوگچھیا گنگا راستے پر ایم وی گوپی ناتھ اسٹیمرکی سروس دوبارہ بحال کردی ہے۔

وکرم شلا سیتو پر طویل عرصے سے زیر التوا مرمت اور بیرنگ تبدیل کرنے کا کام شروع ہونے کے بعد بڑے اور بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں پل کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ ایسے میں آبی راستے کو متبادل ذرائع آمدورفت کے طور پر فعال کیا گیا ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو گنگا پار کرنے میں سہولت مل رہی ہے۔

دوسری جانب گنگا میں گاد جمع ہونے کے باعث پھنسے ایم وی راجندر پرساد جہاز کو نکالنے کی کوششیں بھی تیز کردی گئی ہیں۔ گنگا کی مرکزی دھارا میں پانی کی سطح کم ہونے اور گاد جمع ہونے کی وجہ سے یہ جہاز رکا ہوا ہے۔ اسے دوبارہ چلانے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈریجنگ، یعنی دریا سے گاد اور مٹی نکالنے کا کام جاری ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈریجنگ کا کام مکمل ہوتے ہی ایم وی راجندر پرساد جہاز کو بھی دوبارہ سروس میں شامل کردیا جائے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande