ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز، پیربینتی کی نوجوان مکھیا گلفشاں پروین جے ڈی یو میں شامل
ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز، پیربینتی کی نوجوان مکھیا گلفشاں پروین جے ڈی یو میں شامل بھاگلپور، 19 اکتوبر(ہ س)۔ کوسی قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) انتخابات کے پیش نظر بہار کے بھاگلپور ضلع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اسی س
ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز، پیربینتی کی نوجوان مکھیا گلفشاں پروین جے ڈی یو میں شامل


ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز، پیربینتی کی نوجوان مکھیا گلفشاں پروین جے ڈی یو میں شامل

بھاگلپور، 19 اکتوبر(ہ س)۔ کوسی قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) انتخابات کے پیش نظر بہار کے بھاگلپور ضلع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں پیربینتی بلاک کی مکھیا گلفشاں پروین نے پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی بنیادی رکنیت حاصل کرلی۔ اطلاعات کے مطابق گلفشاں پروین نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق پالیسیوں سے متاثر ہوکر جے ڈی یو میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کی شمولیت سے پیربینتی اور آس پاس کے علاقوں میں پارٹی کی تنظیمی مضبوطی بڑھنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب نوراتری کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں این ڈی اے کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کرکے انتخابی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام میں موجود بی جے پی رہنما روہت پانڈے نے کوسی نشست سے این ڈی اے کے امیدوار ڈاکٹر این کے یادو کی حمایت میں انتخابی مہم تیز کردی۔ این ڈی اے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ اتحاد میں شامل تمام جماعتیں پوری مضبوطی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہیں اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande