ملک میں گینگسٹروں کو پالنے پوسنے والی واحد پارٹی بی جے پی ہے: منیش سسودیا
پنجاب کے لوگوں کو معلوم ہے کہ انہیں ووٹ دینا پنجاب میں گینگسٹروں کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا: اروند کیجریوال نئی دہلی، 19 اکتوبر(ہ س )۔ فلمی اداکار ٹائیگر شراف پر جان لیوا حملے نے بی جے پی کے زیر اقتدار گجرات میں امن و قانون کی صورتِ حال پر ایک ب
ملک میں گینگسٹروں کو پالنے پوسنے والی واحد پارٹی بی جے پی ہے: منیش سسودیا


پنجاب کے لوگوں کو معلوم ہے کہ انہیں ووٹ دینا پنجاب میں گینگسٹروں کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا: اروند کیجریوال

نئی دہلی، 19 اکتوبر(ہ س )۔

فلمی اداکار ٹائیگر شراف پر جان لیوا حملے نے بی جے پی کے زیر اقتدار گجرات میں امن و قانون کی صورتِ حال پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ گجرات کی سابرمتی جیل میں بند خطرناک گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گروہ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ جن سے اپنی ریاستوں میں امن و قانون کی صورتِ حال نہیں سنبھل رہی، وہ پنجاب میں علم بانٹنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے سب سے بڑے گینگسٹر کو اپنا داماد بنا رکھا ہے اور اسے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں جرائم کرنے کی تمام سہولتیں فراہم کر رکھی ہیں۔ منگل کو یہ لوگ پنجاب میں امن و قانون کے معاملے پر نصیحت کرنے آئیں گے، لیکن پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ انہیں ووٹ دینا ان کے داماد کو پنجاب میں دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔دوسری جانب، عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بی جے پی نے خطرناک گینگسٹروں کے لیے گجرات کی جیلوں کو محفوظ پناہ گاہ بنا رکھا ہے، جس کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آنے والی منشیات کے لیے بھی گجرات کی بندرگاہوں کو محفوظ پناہ گاہ بنا کر رکھا گیا ہے۔ اس کا نقصان پنجاب، دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔منیش سسودیا نے کہا کہ جن زی (Gen Z) کے احتجاج کو کچلنے اور انٹرنیٹ پر نوجوانوں کے ساتھ گالی گلوچ کرنے میں مصروف مودی جی کے سائبر ماہرین یہ بتائیں گے کہ گینگسٹروں کے یہ سوشل میڈیا پیجز، جن کے ذریعے ملک کے اتنے بڑے بڑے فلمی ستاروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہندوستان میں سرگرم کیسے ہیں؟ کیا حکومتِ ہند اور مہامانَو کی پوری سائبر فورس صرف جن زی کے پیچھے لگا دی گئی ہے؟ کیا ملک کی سلامتی کے لیے بھی کوئی کام کر رہا ہے یا نہیں؟ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور کونڈلی سے رکن اسمبلی کلدیپ کمار نے بھی ٹائیگر شراف پر حملے کے معاملے میں بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ اگر اپوزیشن کا کوئی لیڈر بی جے پی کے خلاف بولتا ہے تو اس کے یہاں مودی جی کی ای ڈی اور سی بی آئی پہنچ جاتی ہیں۔ کوئی فنکار یا مشہور شخصیت مودی حکومت کے خلاف بولنے کی ہمت نہ کرے، اسی لیے امت شاہ نے لارنس بشنوئی جیسے غنڈوں کو پال رکھا ہے۔ مودی حکومت نے اس ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ وہیں، عام آدمی پارٹی کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ بی جے پی نے گینگسٹروں کو اپنا داماد بنا کر گجرات میں محفوظ رکھا ہوا ہے۔ انہیں کہیں اور لے جانے پر امت شاہ جی نے پابندی لگا رکھی ہے۔ ایسے میں اگر آٹھ نہیں بلکہ 80 مشہور شخصیات پر بھی فائرنگ کر دی جائے تو بھی ان کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande