ہریدوار میں تالاب کی زمین پر قبضے کا معاملہ، ہائی کورٹ کی ضلع مجسٹریٹ کو جانچ کی ہدایت
نینی تال، 18 اکتوبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ضلع ہریدوار کے محمد پور جٹ گاؤں میں تالاب کی زمین پر ناجائز قبضے سے متعلق مفادِ عامہ کی عرضی نمٹاتے ہوئے عرضی گزار کو ضلع مجسٹریٹ کے سامنے درخواست پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے عرضی گزار کو
ہریدوار میں تالاب کی زمین پر قبضے کا معاملہ، ہائی کورٹ کی ضلع مجسٹریٹ کو جانچ کی ہدایت


نینی تال، 18 اکتوبر (ہ س)۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ضلع ہریدوار کے محمد پور جٹ گاؤں میں تالاب کی زمین پر ناجائز قبضے سے متعلق مفادِ عامہ کی عرضی نمٹاتے ہوئے عرضی گزار کو ضلع مجسٹریٹ کے سامنے درخواست پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے عرضی گزار کو دو ہفتوں کے اندر درخواست دینے اور ضلع مجسٹریٹ کو اس پر ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس منوج کمار تیواری اور جسٹس سبھاش اپادھیائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے معاملے کی سماعت کی۔

معاملے کے مطابق، ہریدوار کے رہنے والے اندر ویر عرف بابی نے ہائی کورٹ میں مفادِ عامہ کی عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہریدوار کی رڑکی تحصیل کے تحت گروکل نرسان ڈاک خانے کے دائرے میں واقع محمد پور جٹ گاو¿ں میں خسرہ نمبر 383 کی 0.7940 ہیکٹیئر زمین سرکاری محصولات کے ریکارڈ میں تالاب کے طور پر درج ہے، لیکن کچھ لوگوں نے اس پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

عرضی میں ریاستی حکومت کے افسران کو ناجائز قبضہ ہٹانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔

دوسری جانب مخالف فریقوں نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبی ذخیرے کی زمین پر کوئی ناجائز قبضہ نہیں ہے، اس لیے مفادِ عامہ کی عرضی خارج کردی جانی چاہیے۔

تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عرضی نمٹاتے ہوئے عرضی گزار کو ہدایت دی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر ضلع مجسٹریٹ ہریدوار کے سامنے اس معاملے میں اپنی درخواست پیش کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande