ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچلا، ماں، بیٹے اور بھتیجے کی موت
اجمیر، 18 اکتوبر (ہ س)۔ راجستھان کے کشن گڑھ میں اپنے خاندان کے ساتھ کھوڑا ماتا کے درشن کے لیے نکلے بھولو رام نائک کو شاید اندازہ بھی نہیں تھا کہ راستے میں ایسا دردناک حادثہ ان کا منتظر ہے۔ اتوار کی شام نیشنل ہائی وے 48 پر ہوٹل ایکتا کے سامنے پیچھ
ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچلا، ماں، بیٹے اور بھتیجے کی موت


اجمیر، 18 اکتوبر (ہ س)۔

راجستھان کے کشن گڑھ میں اپنے خاندان کے ساتھ کھوڑا ماتا کے درشن کے لیے نکلے بھولو رام نائک کو شاید اندازہ بھی نہیں تھا کہ راستے میں ایسا دردناک حادثہ ان کا منتظر ہے۔ اتوار کی شام نیشنل ہائی وے 48 پر ہوٹل ایکتا کے سامنے پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹریلر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ان کی اہلیہ ممتا، سات سالہ بیٹے کالو اور نو سالہ بھتیجے روہت کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ بھولو رام شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس حادثے نے ایک ہی لمحے میں خاندان کی خوشیاں چھین لیں۔

یہ حادثہ اتوار کی شام تقریباً چار بجے کشن گڑھ شہر تھانہ علاقے میں سِلورا کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر افراتفری مچ گئی۔ آس پاس موجود لوگ جائے حادثہ کی طرف دوڑے اور پولیس کو اطلاع دی۔ حادثے کی شدت دیکھ کر موقع پر موجود لوگ بھی سکتے میں آگئے۔

کشن گڑھ کے تھانہ انچارج نرپت رام بانا کے مطابق، سرواری گیٹ کے رہنے والے بھولو رام نائک اپنی 27 سالہ اہلیہ ممتا، سات سالہ بیٹے کالو اور اپنے نو سالہ بھتیجے روہت، ولد پرکاش، کے ساتھ کھوڑا ماتا کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ اسی دوران ہماچل پردیش سے ممبئی کی طرف جا رہے ایک ٹریلر نے ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد ٹریلر موٹر سائیکل سواروں کو کچلتا ہوا آگے نکل گیا۔

پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹوا کر ٹریفک بحال کرائی۔ ٹریلر ڈرائیور کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande