بلوچستان میں ماربل فیکٹری کے 18 ملازمین اغوا، افغان سرحد پر فائرنگ
اسلام آباد (پاکستان)، 18 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک ماربل فیکٹری کے 18 ملازمین کو اغوا کر لیا گیا۔ یہ فیکٹری خضدار سے تقریباً 40 کلومیٹر دور واقع ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان فورسز کی فائرنگ کا پاکستانی فوج
بلوچستان میں ماربل فیکٹری کے 18 ملازمین اغوا، افغان سرحد پر فائرنگ


اسلام آباد (پاکستان)، 18 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک ماربل فیکٹری کے 18 ملازمین کو اغوا کر لیا گیا۔ یہ فیکٹری خضدار سے تقریباً 40 کلومیٹر دور واقع ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان فورسز کی فائرنگ کا پاکستانی فوج نے سخت جواب دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ضلع خضدار کے نال علاقے میں بسر پہاڑی کے قریب واقع ماربل فیکٹری پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور وہاں کام کرنے والے 18 ملازمین کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق، ہفتے کی شام درجنوں مسلح افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر فیکٹری میں داخل ہوئے اور ملازمین کو اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان فورسز نے اپر کرم کے تیدہ سیکٹر اور غوزگڑھی میں مبینہ طور پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستانی فوج نے مؤثر جواب دیا۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج نے افغان طالبان کی ٹاپسر چوکی اور شیپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں افغان طالبان کے متعدد جنگجوؤں کے مارے جانے اور شیپولا بیس کیمپ تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق، رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہدفی فضائی حملے بھی کیے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد دور کی بات چیت کے باوجود اسلام آباد اور کابل اپنے اختلافات دور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande