نیپال میں پریاگولڈ بسکٹ کی درآمد اور فروخت پر پابندی
کاٹھمنڈو، 18 اکتوبر(ہ س)۔ نیپال حکومت نے ہندوستان میں تیار ہونے والے پریاگولڈ بسکٹ کی درآمد، فروخت اور تقسیم پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بسکٹ سوریا فوڈ اینڈ ایگرو لمیٹڈ تیار کرتی ہے اور نیپال کی مارکیٹ میں اس کی بڑے پیمانے پر فروخت ہوتی رہی ہے۔ نیپ
نیپال میں پریاگولڈ بسکٹ کی درآمد اور فروخت پر پابندی


کاٹھمنڈو، 18 اکتوبر(ہ س)۔ نیپال حکومت نے ہندوستان میں تیار ہونے والے پریاگولڈ بسکٹ کی درآمد، فروخت اور تقسیم پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بسکٹ سوریا فوڈ اینڈ ایگرو لمیٹڈ تیار کرتی ہے اور نیپال کی مارکیٹ میں اس کی بڑے پیمانے پر فروخت ہوتی رہی ہے۔

نیپال کے محکمہ خوراک، ٹیکنالوجی اور معیارِ کنٹرول نے ہندوستانی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی)کی اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے۔ اتھارٹی نے 17 اکتوبر کو بتایا تھا کہ پریاگولڈ بسکٹ میں چوکر استعمال کیا گیا، جس کے تھیلوں پر واضح طور پر لکھا تھا کہ یہ مویشیوں کے چارے کے لیے ہے اور انسانی استعمال کے لیے نہیں۔

جانچ کے دوران فیکٹری میں صفائی، کیڑوں پر قابو پانے، خام مال کے ذخیرے اور ملازمین کی ذاتی صفائی سمیت متعدد خامیاں بھی سامنے آئیں۔نیپال کے محکمہ نے 18 اکتوبر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے پہلے سے درآمد کیے گئے بسکٹ اور متعلقہ مصنوعات کو بازار سے واپس منگانے کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ کاروباری اداروں کو فروخت روکنے، واپس منگوائی گئی مصنوعات کا ریکارڈ رکھنے اور ضرورت پڑنے پر مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں انہیں تلف کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ادھر ہندوستانی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے بھی سوریا فوڈ اینڈ ایگرو لمیٹڈ کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande