نمو بھارت کے تین سال مکمل، اب تک ساڑھے چار کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا
نئی دہلی، 18 اکتوبر( ہ س)۔ دہلی، غازی آباد اور میرٹھ کے درمیان نمو بھارت کوریڈور پر تین سال کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد مسافر سفر کر چکے ہیں۔ نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این سی آر ٹی سی) کے مطابق، فی الحال روزانہ ایک لاکھ 10 ہزار سے
نمو بھارت کے تین سال مکمل، اب تک ساڑھے چار کروڑ سے زائد مسافروں نے سفر کیا


نئی دہلی، 18 اکتوبر( ہ س)۔ دہلی، غازی آباد اور میرٹھ کے درمیان نمو بھارت کوریڈور پر تین سال کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد مسافر سفر کر چکے ہیں۔ نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این سی آر ٹی سی) کے مطابق، فی الحال روزانہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ مسافر اس سروس سے استفادہ کر رہے ہیں، جبکہ ایک دن میں تقریباً ایک لاکھ 68 ہزار مسافروں کے سفر کا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔

این سی آر ٹی سی نے اتوار کو نمو بھارت ڈے 2026 منایا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری امور اور بجلی منوہر لال، مرکزی وزیر مملکت توکھن ساہو اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔منوہر لال نے کہا کہ نمو بھارت صرف ایک نام نہیں، بلکہ قومی ترجیحات، لگن اور ثقافتی اقدار کی علامت ہے۔ یہ سروس علاقائی رابطوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ شہری ٹرانسپورٹ کو نئی سمت دے رہی ہے۔

اس کوریڈور کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 اکتوبر 2023 کو کیا تھا۔ ابتدا میں صاحب آباد سے دُہائی ڈپو کے درمیان 17 کلومیٹر طویل حصے پر سروس شروع ہوئی، جس کے بعد 82 کلومیٹر طویل دہلی، غازی آباد اور میرٹھ کوریڈور کو مرحلہ وار فعال کیا گیا۔ 22 فروری 2026 کو وزیر اعظم نے پورے نمو بھارت کوریڈور کے ساتھ میرٹھ میٹرو کو بھی قوم کے نام وقف کیا تھا۔

این سی آر ٹی سی کے مطابق، مسافروں کی سہولت کے لیے دیگر ذرائع آمدورفت سے رابطہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ماحول دوست توانائی کے فروغ کے لیے 110 میگاواٹ صلاحیت کا شمسی توانائی پلانٹ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ادارے کے مطابق، دہلی-پانی پت-کرنال اور دہلی-گروگرام-بہروڑ کوریڈور کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے، جبکہ غازی آباد-جیور اور نوئیڈا-فریدآباد-گروگرام کوریڈور کی تفصیلی منصوبہ جاتی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande