بالی ووڈاداکار ٹائیگر شراف پر جوہو میں فائرنگ، بال بال بچے، ڈرائیور زخمی
ممبئی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع پشپا پارک میں اتوار کی شام تین نامعلوم بدمعاشوں نے فلمی اداکار ٹائیگر شراف کی گاڑی پر پانچ راو¿نڈ فائرنگ کی۔ اس واقعے میں ٹائیگر شراف محفوظ رہے، جب کہ ان کے ڈرائیور کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ ز
فلمی اداکار ٹائیگر شراف پر جوہو میں فائرنگ، بال بال بچے، ڈرائیور زخمی


ممبئی، 18 اکتوبر (ہ س)۔

ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع پشپا پارک میں اتوار کی شام تین نامعلوم بدمعاشوں نے فلمی اداکار ٹائیگر شراف کی گاڑی پر پانچ راو¿نڈ فائرنگ کی۔ اس واقعے میں ٹائیگر شراف محفوظ رہے، جب کہ ان کے ڈرائیور کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ زخمی ڈرائیور کا ناناوتی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ جوہو پولیس اسٹیشن کی ٹیم کے ساتھ ممبئی کرائم برانچ بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایک افسر نے بتایا کہ فائرنگ سے پہلے پیش آنے والے واقعات کی کڑیاں جوڑی جا رہی ہیں۔ افسر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ٹائیگر شراف محفوظ ہیں اور گولی باری کے اس واقعے میں انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشپا پارک میں بچوں کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں شرکت کے لیے ٹائیگر شراف وہاں پہنچے تھے۔ پروگرام سے نکل کر جب وہ اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے تو انہیں دیکھنے کے لیے آس پاس لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔ اسی بھیڑ کے درمیان سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ممبئی میں ٹائیگر شراف پر فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انیل پنڈت نامی ایک شخص، جو خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن بتا رہا ہے، نے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شراف ان کی ہٹ لسٹ میں شامل تھے، کیونکہ ”وہ ہماری ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے“ اور ”سلمان خان کے ساتھ کام کر رہے تھے“۔

گجرات کی جیل میں بند لارنس بشنوئی کئی مرتبہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے 12 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande