
دھرم شالہ، 18 اکتوبر ( ہ س)۔
ضلع نورپور پولیس کی جانب سے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری مہم کے تحت سی آئی اے اور سدواں پولیس چوکی کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 11 گرام چِٹّا (ہیروئن) برآمد کیا ہے۔ اس معاملے میں پنجاب کے رہنے والے میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ رات دیر گئے پولیس ٹیم کو ہندوراگھاٹ کے قریب خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان اور خاتون بغیر نمبر پلیٹ والی سیاہ رنگ کی رائل اینفیلڈ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پنجاب کے گرداس پور سے چِٹّا لے کر سدواں علاقے میں فروخت کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔
اطلاع کی بنیاد پر سی آئی اے نورپور اور پولیس چوکی سدواں کی ٹیم نے کھجّن میں نذیر ٹائر مینوفیکچرنگ فیکٹری کے قریب مذکورہ موٹر سائیکل کو روک کر دونوں ملزمان کے قبضے سے چِٹّا برآمد کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 24 سالہ پرکاش سنگھ ولد منجیت سنگھ اور ان کی 19 سالہ اہلیہ سونیا کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق گاو¿ں، ڈاک خانہ اور تحصیل نوشہرہ مجھا سنگھ، ضلع گرداس پور، پنجاب سے ہے۔
پولیس چِٹّے کی سپلائی کے ذرائع اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ