پی ڈبلیو ڈی میں اب وامِس سافٹ ویئر کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کی نگرانی ہوگی
دھرم شالہ، 18 اکتوبر ( ہ س)۔ ہماچل پردیش کے محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے کاموں میں شفافیت بڑھانے کے لیے اب ڈیجیٹل نظام نافذ کیا گیا ہے۔ محکمہ جاتی کاموں کی نگرانی سے لے کر تعمیراتی کاموں کی پیمائش درج کرنے، ٹھی
پی ڈبلیو ڈی میں اب وامِس سافٹ ویئر کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کی نگرانی ہوگی


دھرم شالہ، 18 اکتوبر ( ہ س)۔

ہماچل پردیش کے محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈی) میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے کاموں میں شفافیت بڑھانے کے لیے اب ڈیجیٹل نظام نافذ کیا گیا ہے۔ محکمہ جاتی کاموں کی نگرانی سے لے کر تعمیراتی کاموں کی پیمائش درج کرنے، ٹھیکے داروں کے بل تیار کرنے اور ادائیگی کے عمل تک تمام امور آن لائن انجام دیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ میں ورکز اینڈ اکاو¿نٹس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (وامِس) سافٹ ویئر کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے۔

ستمبر سے نافذ کیے گئے اس نظام کے تحت محکمہ نے مختلف کاموں سے متعلق چھ اہم ماڈیولز میں دستی طریقہ کار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم ستمبر کے بعد متعلقہ ماڈیولز سے وابستہ کاموں کے لیے کاغذی فائلیں قبول نہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ای-میڑرمنٹ بک (ای-ایم بی) کے ذریعے تعمیراتی کاموں کی پیمائش کمپیوٹر پر درج کی جائے گی۔ اس سے یہ ریکارڈ دستیاب رہے گا کہ متعلقہ سڑک پر کتنا کام ہوا ہے اور ٹھیکے دار نے مقررہ کام کے مقابلے میں کتنی پیش رفت کی ہے۔

ٹھیکے داروں کے بل بھی آن لائن تیار کیے جائیں گے اور ادائیگی کا عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوگا۔ اخراجات کی تفصیلات حسابات کے نظام سے منسلک ہونے کے باعث مالیاتی ریکارڈ کی نگرانی بھی آسان ہوجائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande