تمل ناڈو میں 137 کلوگرام کرسٹل میتھ ایمفیٹامین ضبط، چار گرفتار
نئی دہلی، 18 اکتوبر( ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے تمل ناڈو کے ضلع ناگاپٹنم کے ایک ساحلی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے 137 کلوگرام کرسٹل میتھ ایمفیٹامین ضبط کی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی غیر قانونی بازار میں تخمینی قیمت 100 کروڑ رو
تمل ناڈو میں 137 کلوگرام کرسٹل میتھ ایمفیٹامین ضبط، چار گرفتار


نئی دہلی، 18 اکتوبر( ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے تمل ناڈو کے ضلع ناگاپٹنم کے ایک ساحلی گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے 137 کلوگرام کرسٹل میتھ ایمفیٹامین ضبط کی ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی غیر قانونی بازار میں تخمینی قیمت 100 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی آر آئی نے 16 اور 17 اکتوبر کو نگرانی اور تلاشی مہم چلائی۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ منشیات کی اس کھیپ کو سمندر کے درمیان ایک کشتی سے دوسری کشتی میں منتقل کرکے سری لنکا پہنچایا جانا تھا۔تلاشی کے دوران چھ بڑے تھیلوں سے سلور فوائل میں لپٹے 27 پیکٹ برآمد ہوئے۔ ہر پیکٹ کا وزن تقریباً پانچ کلوگرام تھا۔ ان میں موجود سفید قلمی مادے کے اعلیٰ معیار کی میتھ ایمفیٹامین ہونے کا شبہ ہے۔ اسے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت ضبط کیا گیا۔

ڈی آر آئی نے مبینہ سرغنہ کے ٹھکانے سے 10 لاکھ روپے نقد بھی برآمد کیے۔ اس کے علاوہ منشیات کی نقل و حمل میں استعمال ہونے کے شبہے میں دو چار پہیہ اور ایک دو پہیہ گاڑی بھی ضبط کی گئی۔تحقیقات کے مطابق، اس نیٹ ورک میں منشیات ذخیرہ کرنے، نقل و حمل اور سمندری راستے سے اسمگلنگ کا انتظام کرنے والے افراد شامل تھے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کو توڑنا اور ہندوستانی ساحلوں کو منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے استعمال ہونے سے روکنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande