
لکھنو¿، 18 اکتوبر (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش نے اتوار کو مہیلا مورچہ کی نئی ضلعی صدور کی فہرست جاری کردی ہے۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر سروج کشواہا نے ریاست کے 28 اضلاع میں ضلعی صدور کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
ریاستی دفتر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق، سریکا گپتا کو سہارنپور مہانگر، اجیتا گ±رجر کو میرٹھ ضلع، کماری کلپنا ورما کو بلند شہر، ببیتا چوہان کو میرٹھ مہانگر، سدھی پردھان اگروال کو غازی آباد مہانگر ، پوجا شرما کو ہاپوڑ اور موکشیکا شرما کو سنبھل کا ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح ممتا بھاردواج کو متھرامہانگر، منجو ورما کو ایٹہ، ڈاکٹر آرتی متل کو علی گڑھ مہانگر اور ڈاکٹر میناکشی گنگوار کو بریلی ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مزید تقرریوں میں آشا پانڈے کو کانپور جنوب، نیرجا گپتا کو جھانسی ، پرویش شرما کو جھانسی ضلع، پریتی تیواری کو فرخ آباد، ممتا گپتا کو ہمیرپور اور ششی سومندر سنگھ کو جالون مہیلا مورچہ کا ضلعی صدر نامزد کیا گیا ہے۔
اودھ خطے میں کسوم سنگھ کو سیتاپور، دیپیکا ساہو کو امبیڈکر نگر، سادھنا پانڈے کو بلرام پور، رنجیتا سریواستو کو بہرائچ، مادھوری سنگھ ترپاٹھی کو شراوستی اور اشوکا دویدی کو ایودھیامہانگر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کاشی خطے میں سشما مالویہ کو بھدوہی، گیتا سنگھ کو امیٹھی، جہانوی کاسھیرا کو مرزا پور اور وجے لکشمی شکلا کو سلطان پور کا ضلعی صدر بنایا گیا ہے۔
اسی طرح گورکھپور خطے کے لال گنج سے سنیتا بھارتی کو مہیلا مورچہ کا ضلعی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی قیادت نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ