اتر پردیش کے بلند شہر میں بے قابو کار درخت سے ٹکرا گئی، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی
بلند شہر، 16 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلند شہر میں جمعہ کو تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ تمام افراد مندر میں درشن کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے
حادثہ


بلند شہر، 16 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلند شہر میں جمعہ کو تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ تمام افراد مندر میں درشن کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مہلوکین کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نشا گریوال نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ڈبائی تحصیل کے نرورا تھانہ علاقے میں رتن پور کے قریب پیش آیا۔ اتر پردیش کے ضلع کاس گنج کے سدھ پورہ کا رہنے والا ایک خاندان وین کار میں سوار ہوکر بلند شہر ضلع کے نرورا کے قریب بیلون گاؤں میں واقع سرو منگلا ماتا (بیلون ماتا) کے درشن کے لیے جا رہا تھا۔

اسی دوران رتن پور کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس کا اگلا حصہ تقریباً دو فٹ تک اندر دھنس گیا۔ حادثے کے بعد مسافر گاڑی کے اندر ہی پھنس گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ باقی تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں علی گڑھ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق وین میں دو خواتین، تین مرد، 11 سالہ لڑکی، پانچ سالہ لڑکا اور ایک سالہ بچی سوار تھے۔ فی الحال پولیس لاشوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande