اتر پردیش کے بلند شہر میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ یوگی نے تعزیت کا اظہار کیا
بلند شہر، 16 اکتوبر (ہ س):۔ اتر پردیش کے بلند شہر میں جمعہ کو ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر زخمی ہیں۔ یہ تمام افراد مندر میں درشن کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ب
اتر پردیش کے بلند شہر میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ یوگی نے تعزیت کا اظہار کیا


بلند شہر، 16 اکتوبر (ہ س):۔

اتر پردیش کے بلند شہر میں جمعہ کو ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر زخمی ہیں۔ یہ تمام افراد مندر میں درشن کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مہلوکین کی شناخت کے بعد ضروری کارروائی میں مصروف ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہلوکین کے غم زدہ اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور افسران کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر راحتی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دی۔

چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نشا گریوال نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ڈبائی تحصیل کے تحت نرورا تھانہ علاقے میں رتن پور کے قریب پیش آیا۔ کاس گنج ضلع کے سدھ پورہ کا رہنے والا ایک خاندان وین کار میں سوار ہو کر بلند شہر ضلع کے نرورا کے قریب بیلون گاو¿ں میں واقع سرو منگلا ماتا (بیلون ماتا) کے درشن کے لیے جا رہا تھا۔

ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور رتن پور کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز ریفر کر دیا گیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کی شناخت کاس گنج ضلع کے سدھ پورہ علاقے کے دہلی بزرگ گاو¿ں کے رہنے والے رام دین (50)، ان کے بیٹے لوکیندر، لوکیندر کی ایک سالہ بیٹی پرگتی، پروین کی اہلیہ ببیتا (35) اور کار ڈرائیور شیوشنکر مشرا (55) کے طور پر ہوئی ہے۔

تھانہ انچارج رام ویر سنگھ نے بتایا کہ کار میں مجموعی طور پر آٹھ افراد سوار تھے۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوئی، جب کہ تین زخمی ہیں۔ لاشوں کا پنچ نامہ تیار کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande