نیپال میں سیلاب کے اثرات، مہنگائی بڑھ کر 6.34 فیصد تک پہنچ گئی، فوری راحت کی امید کم
کاٹھمنڈو، 16 اکتوبر(ہ س)۔ نیپال میں سیلاب کے اثرات کے باعث اکتوبر میں مہنگائی میں مزید اضافہ درج کیا گیا ہے۔ صارفین کے قیمت اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے موجودہ مالی سال میں مہنگائی کو 5.5
نیپال میں سیلاب کے اثرات، مہنگائی بڑھ کر 6.34 فیصد تک پہنچ گئی، فوری راحت کی امید کم


کاٹھمنڈو، 16 اکتوبر(ہ س)۔

نیپال میں سیلاب کے اثرات کے باعث اکتوبر میں مہنگائی میں مزید اضافہ درج کیا گیا ہے۔ صارفین کے قیمت اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 6.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے موجودہ مالی سال میں مہنگائی کو 5.5 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن مالی سال کے آغاز ہی سے مہنگائی کی شرح اس ہدف سے اوپر بنی ہوئی ہے۔ستمبر میں مہنگائی کی شرح 5.96 فیصد تھی، جو اکتوبر میں بڑھ کر 6.34 فیصد ہو گئی۔ اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں مہنگائی کی شرح محض 1.87 فیصد تھی۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی نیپال میں گزشتہ فروری سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں فروری کے دوران مہنگائی کی شرح 4.47 فیصد، مارچ میں 5.04 فیصد، اپریل میں 5.04 فیصد، مئی میں 5.22 فیصد اور جون میں 5.14 فیصد رہی تھی۔

نیپال راشٹر بینک کے ترجمان گرو پرساد پوڈیل کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں بھوٹے کوشی سیلاب کا اہم کردار ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ اکتوبر میں مہنگائی میں اچانک کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا، بلکہ گزشتہ مالی سال کے آخری مہینوں سے ہی اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ اس کے لیے قومی اور بین الاقوامی، دونوں سطحوں کے عوامل ذمہ دار ہیں۔

پوڈیل نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مختلف جنگوں، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی مشکلات نے مہنگائی کو متاثر کیا ہے۔ دوسری جانب ملک کے اندر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بھی مہنگائی پہلے سے بڑھ رہی تھی۔

راشٹر بینک کے ترجمان کے مطابق موجودہ حالات میں اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی آنے کا امکان کم ہے اور فوری طور پر حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ اس دوران ملک میں کئی بڑے تہوار بھی منائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اکتوبر میں بوڑھی گنڈکی ندی میں آنے والے سیلاب سے مختلف اشیا اور خدمات کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، جس کا اثر مہنگائی پر پڑنے کا خدشہ ہے۔پوڈیل نے کہا کہ ایسے حالات میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی امید رکھنا مناسب نہیں ہوگا۔

صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن مادھو تِمِلسِنا نے الزام لگایا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، لیکن حکومت اسے روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ نوراتری سے عین پہلے مہنگائی میں اضافے نے عام لوگوں کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

تِمِلسِنا نے کہا کہ سیلاب کے باعث پہلے ہی مشکلات کا سامنا کرنے والی عوام پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande