چِٹّا پارٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں دوبارہ نشہ فروخت کرنے کا خواب چھوڑ دے بی جے پی: اروند کیجریوال
نئی دہلی پنجاب، 16 اکتوبر(ہ س )۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں کھلے عام جاری منشیات کے کاروبار پر قابو پانے میں ناکام مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت جوابی حملہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے منشیات
چِٹّا پارٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں دوبارہ نشہ فروخت کرنے کا خواب چھوڑ دے بی جے پی: اروند کیجریوال


نئی دہلی پنجاب، 16 اکتوبر(ہ س )۔

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں کھلے عام جاری منشیات کے کاروبار پر قابو پانے میں ناکام مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت جوابی حملہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے منشیات کے معاملے کو لے کر مسلسل پنجاب کو بدنام کرنے والے امت شاہ کو بی جے پی کی تاریخ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ چِٹّا پارٹی (شرومنی اکالی دل) کے ساتھ مل کر پنجاب میں دوبارہ منشیات فروخت کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیجیے۔ 2007 سے 2017 کے درمیان چِٹّا پارٹی اور بی جے پی کی حکومت نے مل کر ہی پنجاب میں منشیات کو فروغ دیا تھا اور اب گجرات کے اڈانی پورٹ کے راستے بی جے پی ہی پنجاب میں منشیات پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ منشیات بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ہیں۔ کیا وہاں منشیات فروخت کرکے آپ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرا؟ اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امت شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اڈانی پورٹ کے راستے منشیات پھیلانے والے آپ لوگ ہیں۔ پنجاب میں گینگسٹرزم کو فروغ دینے والے شخص کو سابرمتی جیل میں تحفظ فراہم کرنے والے بھی آپ ہی لوگ ہیں۔ 2007 سے 2017 کے دوران چِٹّا پارٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں منشیات پھیلانے والے بھی آپ ہی لوگ تھے اور اب اسی پارٹی کے ساتھ مل کر پنجاب میں منشیات فروخت کرکے دوبارہ اربوں روپے کمانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ آج سب سے زیادہ منشیات ان ریاستوں میں ہیں جہاں کئی کئی سال سے آپ کی حکومتیں ہیں۔ ان ریاستوں میں منشیات فروخت کرکے آپ کا پیٹ نہیں بھرا؟ اب ایک بار پھر اپنی چِٹّا پارٹی کے ساتھ مل کر پنجاب کو برباد کرنے آ گئے؟ عوام جانتی ہے کہ آپ کی بری نظر پنجاب کے پانیوں، پنجاب یونیورسٹی اور چنڈی گڑھ پر ہے۔ کیا آپ دوبارہ تینوں کالے قوانین لانا چاہتے ہیں؟ پنجاب ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ایکس پر کہا کہ امت شاہ جی، میرے بارے میں کچھ بھی کہنے سے پہلے آپ کو اپنے مشیروں سے بات کر لینی چاہیے تھی۔ بی ایس ایف کا دائرہ¿ اختیار 50 کلومیٹر تک ہے۔گجرات کی کانڈلا بندرگاہ پر 3,000 کلوگرام چِٹّا (منشیات) پکڑی گئی ہے۔ بھگونت مان پر الزام لگانے سے پہلے اپنی ذمہ داریوں کو سنبھالیے۔ اپنے خوشامدیوں کے تیار کردہ ٹویٹس کو محض کاپی پیسٹ نہ کیجیے۔ادھر عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا کہ پنجاب کو بدنام نہ کیجیے۔ آپ ملک کے وزیر داخلہ ہیں۔ گجرات کے راستے پنجاب میں پہنچائی جانے والی منشیات کی سپلائی چین توڑنا ملک کے وزیر داخلہ کی ذمہ داری ہے۔ آج جب پنجاب میں بھگونت مان حکومت نے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے نیٹ ورک کو توڑ دیا ہے تو ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ گجرات سے چلنے والی اس سپلائی چین کو بھی توڑیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران گجرات کی بندرگاہ پر ملک میں سب سے زیادہ منشیات پکڑی گئی ہیں، اس کے باوجود آپ سیاسی مقاصد کے لیے پنجاب کو بدنام کرنے نکل پڑے ہیں؟ منیش سسودیا نے کہا کہ لارنس بشنوئی سابرمتی جیل سے اپنا پورا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ فون کالز، ویڈیو کالز، دھمکیاں اور مجرمانہ کارروائیاں، یہ سب آپ کی ریاست کی ہائی سکیورٹی جیل میں ہو رہا ہے۔ گینگسٹرزم کو تحفظ کہاں فراہم کیا جا رہا ہے، یہ سوال پنجاب پر نہیں بلکہ آپ کی حکومت پر اٹھتا ہے۔ 2007 سے 2017 کے دوران جب شرومنی اکالی دل اور بی جے پی کی حکومت تھی، تب پنجاب میں چِٹّا اور ہیروئن کا کاروبار سب سے زیادہ پھلا پھولا۔ اس دور میں آپ کے بوئے ہوئے زہر کا خمیازہ آج پورا پنجاب بھگت رہا ہے۔ اسی تاریخ کو بھول کر آپ پنجاب کو بدنام کر رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت، بندرگاہیں اور ای ڈی، سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیاں آپ کی وزارت کے ماتحت ہیں۔ جب گجرات کی بندرگاہ کے راستے منشیات ملک میں داخل ہو رہی ہیں تو اس کی ذمہ داری کس کی بنتی ہے؟

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande