اپ ڈیٹ: توہین عدالت معاملے میں دہلی پولیس، وزارت داخلہ اور ڈی ایم آر سی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی
نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ اعلی انتخابی کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سپریم کورٹ کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق توہین عدالت کی عرضیوں پر مرکزی وزارت داخلہ، دہلی پولیس کمشنر انوراگ کمار اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آ
SC-CONTEMPT-CASE-DMRC-FILE


نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ اعلی انتخابی کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سپریم کورٹ کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق توہین عدالت کی عرضیوں پر مرکزی وزارت داخلہ، دہلی پولیس کمشنر انوراگ کمار اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے جوابی حلف نامہ داخل کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

دہلی پولیس کمشنر انوراگ کمار نے 9 اکتوبر کے سپریم کورٹ کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق توہین عدالت کی عرضیوں کے جواب میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ انوراگ کمار کے علاوہ مرکزی وزارت داخلہ اور دہلی میٹرو نے بھی غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

تاہم، مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے داخل کیا گیا حلف نامہ اور غیر مشروط معافی عدالتی کارروائی کا ایک حصہ ہے، لیکن میڈیا میں بغیر کسیحوالے کے یہ خبریں نشر کی جا رہی ہیں کہ غیر مشروط معافی مانگی گئی ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے ابھی یہ خبر نہیں دیکھی ہے۔

یہ عرضیاں اعلی انتخابی کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران 12 میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے سمیت دیگر معاملات سے متعلق ہیں۔

سپریم کورٹ نے 9 اکتوبر کے اپنے حکم میں کہا تھا کہ میٹرو، ریل خدمات اور عوامی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد نہ کی جائے۔ اس کے باوجود حکم پر عمل نہ کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے 10 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande