خلیج عمان میں ایران سے وابستہ کشتی تباہ ، امریکی فوج کا دعویٰ
واشنگٹن ،15اکتوبر(ہ س )۔ خلیج عمان میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک تازہ بیان میں امریکی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ 6 اکتوبر کو خلیج عمان میں ایران سے وابستہ ایک کشتی تباہ کر دیا گیا ہے۔امریکی فوج کے مطابق کشتی امریکی بحریہ ک
خلیج عمان میں ایران سے وابستہ کشتی تباہ ، امریکی فوج کا دعویٰ


واشنگٹن ،15اکتوبر(ہ س )۔

خلیج عمان میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک تازہ بیان میں امریکی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ 6 اکتوبر کو خلیج عمان میں ایران سے وابستہ ایک کشتی تباہ کر دیا گیا ہے۔امریکی فوج کے مطابق کشتی امریکی بحریہ کے جہازوں کی نگرانی اور انہیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہورہی تھی۔کشتی کو تباہ کرنے سے پہلے عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، کشتی کے عملے کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران میں سیرک کے ساحل کے قریب کشتی پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 ماہی گیر زخمی ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ماہی گیر کی کشتی کو مبینہ طور پر امریکی ڈرون کے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande