
کاٹھمنڈو، 15 اکتوبر (ہ س)۔
نیپال کے ضلع ہ±ملا سے تبتی زبان کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھارت کے دہرادون لے جائے جا رہے 10 سال سے کم عمر کے 25 بچوں کو بھارتی سرحدی علاقے بنبسا کی چیک پوسٹ سے واپس نیپال بھیج دیا گیا۔
ضلع ہملا کے سمیکوٹ علاقے کے سیارا گاؤں کے ان بچوں کو پنچ پَوِر بڈھا نامی شخص کنچن پور کے گڈّا چَوکی سرحدی راستے سے بھارت لے جا رہا تھا۔ بنبسا چیک پوسٹ پہنچنے پر بھارتی حکام نے بچوں کو روک لیا اور انہیں واپس نیپال بھیج دیا۔ واپس بھیجے گئے بچوں کو کنچن پور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس بچوں کو بھارت لے جانے کے مقصد کی جانچ کر رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان 25 بچوں کو تبتی زبان کی تعلیم کے لیے دہرادون لے جایا جا رہا تھا۔ تاہم، اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ وہاں کس تعلیمی ادارے میں ان کے داخلے کی تیاری کی جا رہی تھی۔
یہ بھی واضح نہیں ہے کہ بچوں کو بھارت لے جانے کے لیے ان کے والدین کی رضامندی حاصل کی گئی تھی یا نہیں۔ کنچن پور پولیس کے مطابق، معاملے میں مزید تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ