ایل مروگن کا مرکزی وزارتی کونسل سے استعفیٰ منظور
نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشورے پر ڈاکٹر ایل مروگن کا مرکزی وزارتی کونسل سے استعفیٰ فوری طور پر منظور کر لیا ہے۔ صدر جمہوریہ کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق، آئین کے آرٹی
ایل مروگن کا مرکزی وزارتی کونسل سے استعفیٰ منظور


نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشورے پر ڈاکٹر ایل مروگن کا مرکزی وزارتی کونسل سے استعفیٰ فوری طور پر منظور کر لیا ہے۔

صدر جمہوریہ کے دفتر کی جانب سے جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق، آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (2) کے تحت ڈاکٹر مروگن کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے 13 اکتوبر کو مرکزی وزارتی کونسل اور راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا۔

مروگن نے 13 اکتوبر کو وزیر اعظم کو خط لکھ کر انہیں وزارت کے عہدے سے سبک دوش کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے تمل ناڈو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط بنانے اور 2029 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے لیے اپنا پورا وقت دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے سابق وزیر مملکت مروگن نے اپنے خط میں کہا تھا کہ وہ زمینی سطح پر واپس آکر پارٹی کارکنوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور ریاست کے دیہی و شہری علاقوں میں پارٹی کی عوامی حمایت بڑھانے کے لیے اپنا پورا وقت وقف کرنا چاہتے ہیں۔

مروگن نے وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وزارتی کونسل میں کام کرنے کو اپنی زندگی کا بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت چھوڑنے کی اجازت بھی مانگی تھی۔

ان کی راجیہ سبھا کی رکنیت مدھیہ پردیش سے سال 2030 میں ختم ہونی تھی۔ سال 2021 میں وہ وزیر اعظم مودی کی سابقہ وزارتی کونسل میں وزیر مملکت بنے تھے اور 2024 میں مودی کی تیسری مدتِ کار میں بھی اس عہدے پر برقرار رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande