ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختصر ایس آئی آرکا حکم
نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔ الیکشن کمیشن نے 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی مختصر نظرثانی (ایس ایس آر) کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے تحت یکم جنوری 2027 کی اہلیتی تاریخ کی بنیاد پر ووٹر لسٹوں میں ترمیم کی جائے گی۔
ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی


نئی دہلی، 15 اکتوبر (ہ س)۔

الیکشن کمیشن نے 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی مختصر نظرثانی (ایس ایس آر) کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے تحت یکم جنوری 2027 کی اہلیتی تاریخ کی بنیاد پر ووٹر لسٹوں میں ترمیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سال 2027 کی تین دیگر اہلیتی تاریخوں کے لیے بھی پیشگی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران کو خط جاری کرکے ضروری ہدایات دی ہیں۔ اس نظرثانی کا مقصد ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے رہ جانے والے اہل افراد، نوجوانوں اور پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کے اہل شہریوں کا اندراج یقینی بنانا ہے۔

ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں انڈمان و نکوبار جزائر، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، کیرالہ، لکشدیپ، مدھیہ پردیش، منی پور، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

کمیشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ 29 ستمبر 2026 کو جاری کردہ ہدایات کے سلسلے میں لیا گیا ہے۔ اس کے تحت یکم اپریل، یکم جولائی اور یکم اکتوبر 2027 کی اہلیتی تاریخوں کے لیے بھی اہل شہریوں سے پیشگی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

کمیشن نے کہا کہ ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور لداخ میں ابھی تک ایس آئی آر شروع نہیں کیا گیا ہے۔ وہاں کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نظرثانی کا پروگرام مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق پولنگ مراکز کی معقولیت اور ازسرنو ترتیب کا کام 2 نومبر 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ووٹر لسٹ کے یکجا مسودے کی اشاعت 12 نومبر کو ہوگی۔ اس کے بعد دعوے اور اعتراضات درج کرانے کے لیے 12 نومبر سے 11 دسمبر 2026 تک کا وقت دیا جائے گا۔

دعوو¿ں اور اعتراضات کا تصفیہ 28 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ حتمی ووٹر لسٹ 4 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande