کشمیر میں ایمس یونانی کے قیام کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا مرکزی حکومت کو مکتوب نئی دہلی ، 15 اکتوبر(ہ س)۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے گزشتہ ماہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (جموں و کشمیر) کی جنرل باڈی میٹنگ میں منظور شدہ تجاویز کی روشنی می
کشمیر میں ایمس یونانی کے قیام کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں


آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا مرکزی حکومت کو مکتوب

نئی دہلی ، 15 اکتوبر(ہ س)۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے گزشتہ ماہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (جموں و کشمیر) کی جنرل باڈی میٹنگ میں منظور شدہ تجاویز کی روشنی میں مرکزی حکومت کو مکتوب ارسال کرکے کشمیر میں ایمس یونانی کے جلد از جلد قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے گزارش کی ہے کہ 2004 میں ایمس آیورویدا کے قیام کے بعد ایمس یونانی کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا مگر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ جبکہ سال رواں 2026-27 میں آیوش کے تین نئے ایمس کھولنے کا منصوبہ ہے۔ اسی تناظر میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، وزارت آیوش، حکومت ہند سے درخواست کرتی ہے کہ جموں اینڈ کشمیر کی یونین ٹیریٹری کی راجدھانی سرینگر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کے قیام پر جلد از جلد عملی اقدام کیا جائے۔ اس سے ملک میں طب یونانی کے فروغ میں خاطر خواہ تقویت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande