آل انڈیا ملّی کونسل صوبہ دہلی کی سہ ماہی جائزہ میٹنگ
دہلی، 15، اکتوبر (ہ س )۔ آئی او ایس میں آل انڈیا ملّی کونسل کے صوبہ دہلی کی جائزہ میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت جناب مفتی احمد نادر القاسمی، نائب صدر دہلی نے کی۔ اس میٹنگ میں تین مہینہ کے دوران ہونے والے اہم ملی اور رفاہی کاموں کا جائزہ اور انجام پانے
آل انڈیا ملّی کونسل صوبہ دہلی کی سہ ماہی جائزہ میٹنگ


دہلی، 15، اکتوبر (ہ س )۔

آئی او ایس میں آل انڈیا ملّی کونسل کے صوبہ دہلی کی جائزہ میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت جناب مفتی احمد نادر القاسمی، نائب صدر دہلی نے کی۔ اس میٹنگ میں تین مہینہ کے دوران ہونے والے اہم ملی اور رفاہی کاموں کا جائزہ اور انجام پانے والے اہم کاموں کی تحریری رپوٹ، جناب رئیس الدین، جنرل سکریٹری صوبہ دہلی نے پیش کی۔ اس مختصرمدت میں صوبائی کونسل نے ذیلی آفس کا قیام اور شاندار افتتاح، ایس آئی آر کے عمل میں لوگوں کا بھرپور تعاون، سینٹر کی مجلس عاملہ کے اجلاس کا معیاری انعقاد اور میزبانی، آفس کو درکار ضروری چیزوں کی فراہمی، آسام میں سیلاب زدگان کی مالی امداد اور ضلعی یونٹوں کی تشکیل کے لیے باصلاحیت افراد سے روابط، دہلی میں ایس آئی آر کے عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف ہونے والے احتجاجوں میں صوبہ دہلی کی نمائندگی، جیسے اہم کام انجام دئیے۔ صوبہ دہلی کی اس غیرمعمولی کامیابی پر جناب محمدعالم، جنرل سکریٹری آئی او ایس، جناب فیروز احمد صدیقی، نائب صدر صوبہ دہلی، جناب احمد موجی خان، نائب صدر صوبہ دہلی اور میٹنگ کی صدارت فرما رہے جناب مفتی احمد نادر القاسمی نے اطمینان کا اظہار بھی کیا اور خاص طور پر جناب رئیس الدین کی محنت، ذمہ دارانہ لگن اور کارکنانِ دہلی کی کاوشوں کو سراہا۔

اہم فیصلے اور تعزیتی تجویز: اخیر میں آئندہ دوماہ کے اندر دہلی تمام اضلاع میں ضلعی یونٹ کی تشکیل کا کام مکمل کرنے، دہلی اور این سی آر کے دینی مدارس کا دورہ کرکے اگروہاں کسی طرح کی کوئی قانونی دشواری کا سامنا ہو تو انھیں حل کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنے، اسی طرح مساجد پر لاحق خطرات پر بھی نظر رکھنے نیز برسوں سے دہلی کی ویران پڑی اور ہمارے سجدوں سے محروم تاریخی مساجد کی واگزاری کے لیے قانونی اور اخلاقی جدوجہد کرنے جیسے معاملات پر فیصلے لیے گئے۔

میٹنگ کے اخیر میں ماہ ربیع الثانی کے اس ایک ماہ کے اندر ملک وملت کی چار بڑی نامور شخصیات حضرت مولانا قاری سلیمان قاسمی، امام وخطیب جامع مسجد جامعہ ملیہ اسلامہ دہلی، حضرت مولانا قاری شبیر احمد صاحب بانی وناظم مدرسہ اسلامیہ شکرپور بھروارہ دربھنگہ، حضرت مولانا مفتی ثمین اشرف قاسمی نقشبندی امام وخطیب مصلی الحبتور دبئی، متحدہ عرب امارات، حضرت مولانا ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی صاحب مہتمم ندوہ العلماءلکھنو کے انتقال کو ملت اسلامیہ اور ان اداروں کے لئے عظیم خسارہ قرار دیا۔ مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور تعزیتی تجویز منظور کی گئی۔ اللہ تعالیٰ امت کو ان کانعم البدل عطا کرے۔ صدر کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande