
علی گڑھ، 14 اکتوبر(ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت ‘‘سوچھتا میں شرکت، سوچھ بھارت، وکست بھارت’’ عنوان سے ایک سیمینار اور عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا۔ اس کا مقصد ہیلتھ کیئر سے وابستہ پیشہ وروں اور عام لوگوں میں صفائی اور انفیکشن سے بچاؤ کے طریقوں کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
شعبہ میڈیسن کی جونیئر ریزیڈنٹ دوم ڈاکٹر ایشوریہ گپتا نے مہم کے موضوع پر ایک پرزنٹیشن کیا، جس کے بعد تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے اراکین کو سوچھتا کا حلف دلایا گیا۔ بعد ازاں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے ہاسپٹل انکوائری سیکشن کے سامنے ایک عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں اساتذہ، سینئر ریزیڈنٹس اور جونیئر ریزیڈنٹس نے شرکت کی۔
پروگرام کا اختتام ڈاکٹر روحی خان کے کلمات تشکر کے ساتھ ہوا۔ یہ پروگرام شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر خواجہ سیف اللہ ظفر کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ