بھارت اور روس کی اقتصادی شراکت داری کو نئی رفتار دے گا دوسرا روسی-ہندوستانی تجارتی فورم ’ٹائم‘
وجیہ لکشمی کازان (روس)، 14 اکتوبر(ہ س)۔ بھارت اور روس کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے دوسرے روسی-ہندوستانی تجارتی فورم ’ٹائم: روس-بھارت، باہمی مہارت‘ کا آغاز جمعرات سے یہاں ہونے جا رہا ہے۔ اس فورم میں دون
بھارت اور روس کی اقتصادی شراکت داری کو نئی رفتار دے گا دوسرا روسی-ہندوستانی تجارتی فورم ’ٹائم‘


وجیہ لکشمی

کازان (روس)، 14 اکتوبر(ہ س)۔

بھارت اور روس کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے دوسرے روسی-ہندوستانی تجارتی فورم ’ٹائم: روس-بھارت، باہمی مہارت‘ کا آغاز جمعرات سے یہاں ہونے جا رہا ہے۔ اس فورم میں دونوں ممالک کے 75 سے زائد اہم سفارت کار، اراکین پارلیمنٹ، وزرائ، صنعت کار، ماہرین تعلیم اور فلمی دنیا کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے صنعت، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی اہم شخصیات کی شرکت

جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں منعقد ہونے والے اس فورم میں بھارت کی جانب سے روس میں ہندوستانی سفیر ونے کمار قیادت کریں گے۔ قومی دارالحکومت خطے دہلی کے رکن اسمبلی ہریش کھورانہ بھی اس میں شرکت کریں گے۔

کیرالہ کے وفد میں ایمرلڈ گروپ کے چیئرمین محمد عبدالکریم فیصل، آئی بس نیٹ ورک کے سبھاش واسو دیون، آئی اے سی ٹی ایجوکیشن کے راجیو کمار، انوی گرو نیوٹری سائنسز کے انیش ابراہام اور چنار مین پاور کے ابراہام میتھیو نمایاں طور پر شامل ہیں۔

تجارت اور صنعت کے شعبے سے انڈین بزنس الائنس کے صدر سیمی کوٹوانی، آئی سی آئی بی کے منپریت سنگھ، انڈین بزنس کونسل کے آکاش دیپ سنگھ، فارماکسیل کے نمائندے ڈاکٹر دویش کمار، ایسار کے کرن ملہوترا، بھارت فریٹ گروپ کے سہیل فیروز کزانی، انڈیا گلائکولز کے روپَرک سرسوت اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے منیش موہن شرکت کریں گے۔صحت کے شعبے سے اپولو اسپتال کے ڈاکٹر گرو پرساد اور ریلائنس فارمولیشنز کے میت پٹیل بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

تعلیمی شعبے کی نمائندگی بنستھلی ودیا پیٹھ کے پروفیسر انشومن شاستری، وویکانند گلوبل یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈی وی ایس بھگوانولو، شنکرا گروپ کے ڈاکٹر سنت کمار چودھری، اندرا پرستھ انجینئرنگ کالج کے وبھوتی شنکر اور پونیت اگروال، نیز ڈی وائی پاٹل ودیا پیٹھ کے ڈاکٹر یشراج پاٹل کریں گے۔

روس کی جانب سے وزارت خارجہ کے دوسرے ایشیائی شعبے کے ڈائریکٹر الیکسی پاولوفسکی، سینیٹر اور گرینڈ ماسٹر سرگئی کاریاکین، ماسکو کی نائب سربراہ اولگا ژیلینا اور اورین برگ خطے کے نمائندے شرکت کریں گے۔تاتارستان کے وزیر کھیل ولادیمیر لیونوف، وزیر ٹرانسپورٹ فاریط خانیفوف، وزیر ثقافت ایرادا ایوپوا اور وزیر محنت المیرا زریپووا کی شرکت بھی متوقع ہے۔بینکنگ شعبے سے اسبر بینک انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر ایوان نوسوف اور نیٹس انویسٹ پروم بینک کی اولگا سوکولووا بھی فورم میں شرکت کریں گی۔

اس بار تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ بھارت اور روس کے ثقافتی تعلقات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ہندوستانی وفد میں آٹھ مرتبہ قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے والے کنڑ فلم ڈائریکٹر پی شیشادری، فلمی ناقد ڈاکٹر روتا دتہ (فیپریسکی)، ہدایت کار دیپانکر پرکاش، ڈاکٹر ابھلاش بابو اور سرفراز عالم صفو شامل ہوں گے۔ ہندوستانی فلموں کے پروڈیوسر کیرن مرزویان بھی اس فورم میں شرکت کریں گے۔

منتظمین کے مطابق، یہ فورم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی، ادویہ سازی، تعلیم، لاجسٹکس، دفاع، صحت اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔

امید ہے کہ اس فورم کے ذریعے بھارت اور روس کی صنعتوں، اداروں اور ماہرین کے درمیان شراکت داری کو نئی سمت ملے گی اور دونوں ممالک کے باہمی اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande