پرویندر جھوٹا قتل معاملے کے قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی: بھگونت مان
۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی جی پی گورو یادو کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت دی، لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل چنڈی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بدھ کو کہا کہ مانسا میں منشیات مخالف کارکن پرویندر سنگھ جھوٹا کے قتل کے پ
Parvinder-Singh-Jhota-murder-w


۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی جی پی گورو یادو کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت دی، لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل

چنڈی گڑھ، 14 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بدھ کو کہا کہ مانسا میں منشیات مخالف کارکن پرویندر سنگھ جھوٹا کے قتل کے پیچھے کسی بھی سازش کی تحقیقات کی جائیں گی اور اس میں ملوث پائے جانے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) گورو یادو کو معاملے کی تفصیلی جانچ کرکے قتل سے متعلق تمام حقائق کا پتہ لگانے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ مان نے کہا کہ معاملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لیکن اگر تحقیقات کے دوران کسی دوسرے شخص کے سازش میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوتا ہے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ مان نے کہا کہ پنجاب حکومت منشیات کے کاروبار پر روک لگانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ حکومت کی پالیسی منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے معاملے میںقطعی برداشت نہ کرنے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والی منشیات کے علاوہ ڈاکٹروں کے نسخے پر ملنے والی دواوں کی غیر قانونی فروخت اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور افواہوں یا قیاس آرائیوں کی بنیاد پر کوئی قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس اس معاملے کی پوری سنجیدگی سے تحقیقات کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

پرویندر سنگھ جھوٹا کو مانسا میں ایک میڈیکل اسٹور پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر نشہ آور دواوں کی فروخت کے معاملے پر جھوٹا اور دکان کے مالک کے درمیان تنازع ہوا تھا۔ واقعے کی ویڈیو جھوٹا کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر لائیو نشر ہوئی تھی۔ اس دوران اس کے چار ساتھیوں کے بھی گولی لگنے سے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

جھوٹا گزشتہ چند برسوں سے مانسا اور آس پاس کے علاقوں میں منشیات کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔ وہ مبینہ طور پر ممنوعہ یا نشہ آور ادویات کی غیر قانونی فروخت کے معاملات کو سوشل میڈیا کے ذریعے اٹھاتا تھا اور مشتبہ افراد سے براہِ راست سوال بھی کرتا تھا۔

قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے امن و قانون برقرار رکھنے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande