وزیر اعظم مودی نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یہاں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر
وزیر اعظم مودی نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا


نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یہاں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، سلامتی، توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ کے ساتھ ان کی بات چیت بامعنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا، ”ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعمیری اور دور اندیش اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande