‘میڈیا، لائبریری اور تعلیم پر مصنوعی ذہانت کے اثرات’ کے موضوع پرتوسیعی خطبہ کا اہتمام
‘میڈیا، لائبریری اور تعلیم پر مصنوعی ذہانت کے اثرات’ کے موضوع پرتوسیعی خطبہ کا اہتمام علی گڑھ،14 اکتوبر(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس نے شکاگو اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ کے شعبہ کمپیوٹنگ، انفارمیشن، میتھ میٹیکل سائن
لائبریری سائنس


‘میڈیا، لائبریری اور تعلیم پر مصنوعی ذہانت کے اثرات’ کے موضوع پرتوسیعی خطبہ کا اہتمام

علی گڑھ،14 اکتوبر(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس نے شکاگو اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ کے شعبہ کمپیوٹنگ، انفارمیشن، میتھ میٹیکل سائنسز و ٹکنالوجیز کے پروفیسر ایمیریٹس پروفیسر گیبریل گومیز کے ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا، جس میں کتب خانوں، ذرائع ابلاغ اور تعلیم میں مصنوعی ذہانت کے بدلتے ہوئے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

‘‘مصنوعی ذہانت، میڈیا اور لائبریری: امریکہ سے ایک بہترین برآمد کا جائزہ’’ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر گومیز نے سماجی رجحانات کی نگرانی، تدریس، تعلیم اور تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر گفتگو کی۔ انہوں نے معلومات تک رسائی اور علمی سرگرمیوں میں تبدیلی لانے کے حوالے سے اے آئی کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے بے قابو مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات اور ڈیٹا سنٹرز کے ماحولیاتی اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ اس ضمن میں انھوں نے زمین، بجلی اور پانی کی زیادہ ضرورت کا ذکر کیا۔ پروفیسر ایم معصوم رضا نے شعبہ کے چیئرپرسن پروفیسر مہتاب عالم انصاری کے اشتراک سے پروگرام کو مربوط کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande