سی جے پی رہنما دیپکے کی 16 اکتوبر کو کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں جمع ہونے کی اپیل
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی تحریک کی قیادت کر رہے ابھیجیت دیپکے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 16 اکتوبر کی شام کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں جمع ہوں اور اپنے ساتھ ترنگا بھی لائیں۔ ان کا یہ بیان سی جے پی کے ترجمان سورب
سی جے پی رہنما دیپکے کی 16 اکتوبر کو کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں جمع ہونے کی اپیل


نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی تحریک کی قیادت کر رہے ابھیجیت دیپکے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 16 اکتوبر کی شام کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں جمع ہوں اور اپنے ساتھ ترنگا بھی لائیں۔ ان کا یہ بیان سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔ سی جے پی کا الزام ہے کہ دونوں کو جنتر منتر پر ترنگا لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دیپکے آج صبح دہلی پہنچے اور شام کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے لوگوں سے یہ اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھیوں کو ترنگا لہرانے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہمیں سب کو ترنگا لے کر وہاں پہنچنا چاہیے اور حکومت کو یہ دکھانا چاہیے کہ ترنگا لہرانا کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سی جے پی رہنماو¿ں کو کل جنتر منتر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ انہوں نے ضمانت کی شرائط پر عمل نہ کرتے ہوئے جنتر منتر کے غیر مطلع شدہ علاقے میں احتجاج کرنے کی کوشش کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande