اے ایم یو کے بیگم عزیز النساء ہال میں ہال کمیٹی کے اراکین کے لیے بیج تقسیم کرنے کی تقریب منعقد
علی گڑھ،14 اکتوبر(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیگم عزیز النساء ہال میں تعلیمی سیشن 2026 کے لیے ہال کمیٹی کے اراکین کی بیج تقریب منعقد کی گئی، جس میں طالبات کی نمائندہ کمیٹی کے اراکین کو ان کے عہدے تفویض کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووس
عزیز النسا ہال


علی گڑھ،14 اکتوبر(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بیگم عزیز النساء ہال میں تعلیمی سیشن 2026 کے لیے ہال کمیٹی کے اراکین کی بیج تقریب منعقد کی گئی، جس میں طالبات کی نمائندہ کمیٹی کے اراکین کو ان کے عہدے تفویض کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووسٹ پروفیسر آسیہ سلطانہ نے ڈسپلن، باہمی تعاون، لگن اور احساسِ ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نومنتخب اراکین کوتلقین کی کہ وہ ہال میں اقامت پذیر طالبات کی فلاح وبہبود کے لیے خلوص کے ساتھ کام کریں اور ایک ہم آہنگ اورمعاون ماحول کو فروغ دیں۔ سینئرہال مانیٹراقرا پروین نے کمیٹی کے اراکین کو عہدے اورذمہ داریوں کا حلف دلایا۔ اس موقع پر شعبہ کلیات کی ڈاکٹرناز مصطفیٰ اورشعبہ کامرس کی ڈاکٹر نغمہ بھی موجود تھیں۔ پروگرام کی نظامت کلچرل و لٹریری وارڈن ڈاکٹرزرین عمران نے کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande