اے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں یوم سرسید تقریبات کے تحت انٹراسکول مقابلوں اور نمائش کا اہتمام
علی گڑھ،14 اکتوبر(ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں یومِ سرسید تقریبات کے تحت انٹراسکول مقابلوں، طلبہ کی تقاریر اور سائنس و آرٹ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ سرسید احمد خاں کی پورٹریٹ اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی کسی بھی عمارت کی پو
نمائش


علی گڑھ،14 اکتوبر(ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں یومِ سرسید تقریبات کے تحت انٹراسکول مقابلوں، طلبہ کی تقاریر اور سائنس و آرٹ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ سرسید احمد خاں کی پورٹریٹ اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی کسی بھی عمارت کی پورٹریٹ بنانے کے مقابلہ میں مختلف اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔ سرسید احمد خان کی پورٹریٹ بنانے کے مقابلے میں اے ایم یو سٹی گرلز اسکول کی روحی افشاں نے پہلا مقام، اے ایم یو اے بی کے اسکول (بوائز) کے آیوش شرما نے دوسرا مقام اور اے ایم یو اے بی کے اسکول (گرلز) کی آرادھیا کماری نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ عمارت کی پورٹریٹ بنانے کے مقابلے میں اے ایم یو گرلز اسکول کی عفرا غوثیہ نے پہلا مقام ، اے ایم یو اے بی کے اسکول (بوائز) کے مادھو گوتم نے دوسرا مقام اور عبداللہ اسکول کی سعدیہ فاطمہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔

عبداللہ اسکول کی پانچویں جماعت کی طالبات مریم اور نبیلہ نے سرسید احمد خان کی زندگی، خدمات اور جدید تعلیم کے حوالے سے ان کے نظریات پر تقریریں کیں، جنہیں حاضرین نے سراہا۔ سائنس اور آرٹ کی نمائش میں طلبہ نے سائنس کے ماڈلز ، ڈرائنگز اور فن پارے پیش کیے۔

اے ایم یو میں اسکول ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر محمد عبدالقدیر نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے طلبہ کو سرسید کے اصولوں اور نظریات پر عمل کرنے اور ملک و ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

پروگرام کا آغاز سپرنٹنڈنٹ عُمرہ ظہیر کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔ انہوں نے سرسید کی زندگی اور افکار پر روشنی ڈالی۔ اسما فاروقی، پروگرام کوآرڈینیٹر تھیں۔ انجم انور نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ عرشیہ آفتاب، علینا خان اور طوبیٰ کمال نے تقریب کے انتظامات سنبھالے۔ عنبرین ذکی اور سارہ صدیقی نے سائنس نمائش کو مربوط کیا، جب کہ عرشیہ آفتاب نے آرٹ نمائش کے انتظامات سنبھالے۔ شیبا صدیقی نے اظہارِ تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande