توہین آمیز بیان کے معاملے میں کھرگے کے بیانات پین ڈرائیو میں عدالت میں جمع
نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کی راو¿ز ایونیو سیشن عدالت میں آج بی جے پی اور آر ایس ایس کے بارے میں مبینہ توہین آمیز بیان دینے کے معاملے میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بیانات پین ڈرائیو میں عدالت کے ریکارڈ پر جمع کرائے گئے۔ اسپیشل جج روبی ا
توہین آمیز بیان کے معاملے میں کھرگے کے بیانات پین ڈرائیو میں عدالت میں جمع


نئی دہلی، 14 اکتوبر (ہ س)۔

دہلی کی راو¿ز ایونیو سیشن عدالت میں آج بی جے پی اور آر ایس ایس کے بارے میں مبینہ توہین آمیز بیان دینے کے معاملے میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بیانات پین ڈرائیو میں عدالت کے ریکارڈ پر جمع کرائے گئے۔ اسپیشل جج روبی الکا گپتا نے دونوں فریقوں کو ہدایت دی کہ وہ اگلی سماعت سے پہلے اپنے تحریری دلائل داخل کریں۔ معاملے کی اگلی سماعت 30 اکتوبر کو ہوگی۔

سماعت کے دوران شکایت کنندہ کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل گگن گاندھی نے کھرگے کے بیانات پر مشتمل پین ڈرائیو کو عدالتی ریکارڈ میں شامل کرنے کی درخواست دی۔ کھرگے کی جانب سے اس درخواست کی کوئی مخالفت نہیں کی گئی۔ اس کے بعد عدالت نے پین ڈرائیو کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا۔ آج گگن گاندھی نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

اس سے قبل 28 ستمبر کو ملکارجن کھرگے کی جانب سے سینئر وکیل ریبیکا جان نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجسٹریٹ عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست مسترد کرکے قانون کے مطابق فیصلہ کیا تھا۔ اس سے پہلے 19 ستمبر کو کھرگے کی جانب سے اس بات سے انکار کیا گیا تھا کہ وہ تحریری یقین دہانی کرائیں گے کہ آر ایس ایس کے خلاف کوئی ہتک آمیز بیان نہیں دیں گے۔

درخواست گزار رویندر گپتا نے کہا ہے کہ وہ آر ایس ایس کے رکن ہونے کی حیثیت سے ملکارجن کھرگے کے بیانات سے دلبرداشتہ ہیں۔ انہوں نے کھرگے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں تیس ہزاری عدالت کے مجسٹریٹ نے کھرگے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد درخواست گزار رویندر گپتا نے سیشن عدالت سے رجوع کیا۔

دراصل، 13 دسمبر 2024 کو تیس ہزاری عدالت کے مجسٹریٹ نے ملکارجن کھرگے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کھرگے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ہیں، اسی لیے ان کے خلاف راو¿ز ایونیو میں واقع ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں عرضی دائر کی گئی۔

عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملکارجن کھرگے نے 27 اپریل 2023 کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی اور آر ایس ایس کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیے تھے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے۔

اس معاملے میں عدالت نے سبزی منڈی پولیس اسٹیشن کو کارروائی سے متعلق رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سبزی منڈی تھانے کی پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ بیانات کرناٹک میں دیے گئے تھے اور یہ معاملہ سبزی منڈی تھانے کے دائرہ¿ اختیار میں نہیں آتا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande