ٹرمپ نے نومبر میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا
ماسکو، 13 اکتوبر (ہ س/ریا نووستی)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ماہ اپنے ایشیائی دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ ان کے اس بیان سے دونوں رہنماوں کے درمیان ممکنہ ملاقات کی قیاس آرائیوں کو تقویت
US-KOREA-TRUMP-KIM-MEETING


ماسکو، 13 اکتوبر (ہ س/ریا نووستی)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ماہ اپنے ایشیائی دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ ان کے اس بیان سے دونوں رہنماوں کے درمیان ممکنہ ملاقات کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے۔

پیر کو صحافیوں نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ نومبر میں ایشیا کے دورے کے دوران کم جونگ ان سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر امریکی صدر نے جواب دیا، ”ممکن ہے۔“

ٹرمپ نے اس سے قبل چین میں منعقد ہونے والی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) سربراہی کانفرنس میں شرکت کے اپنے منصوبے کی تصدیق کی تھی۔ یہ اجلاس 18 اور 19 نومبر کو منعقد ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نئی ملاقات کے انعقاد کے لیے چین سے بھی مدد حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم، کم جونگ ان کے ساتھ ممکنہ ملاقات کے بارے میں ٹرمپ کے بیان سے ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات طے پا گئی ہے یا نہیں۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے حال ہی میں امریکہ تک مار کرنے والے بین البراعظمی ہواسونگ بیلسٹک میزائلوں کی ایک نمائش بھی کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande