
تہران، 13 اکتوبر (ہ س/ریا نووستی)۔ ایران نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان تنازعہ کے حل میں مدد دینے کی آمادگی ظاہر کرنے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔ یہ بات ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبر رساں ایجنسی ریا نووستی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کے بعد، تنازعے کے ممکنہ حل سے متعلق ایران کا نقطہ نظر پہنچایا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ روس نے ہمیشہ واضح طور پر یہ مو¿قف اختیار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شروع کیا گیا یہ تنازعہ ختم ہونا چاہیے اور اس جارحیت کو روکا جانا چاہیے۔ روس نے امن کے قیام کے لیے کوششیں کرنے کی آمادگی کا اظہار بھی ہمیشہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا، ”ہم اس بات کے لیے شکر گزار ہیں کہ روسی صدر نے اپنے ملک کی وسیع صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں مدد دینے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد