اے ایم یو کی این ایس ایس یونٹ کے زیر اہتمام بچیوں کے بین الاقوامی دن پر بیداری پروگرام منعقد
علی گڑھ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی این ایس ایس یونٹ کے زیر اہتمام بچیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بچیوں کی تعلیم، مساوی مواقع، قیادت اور انھیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ‘‘بی
بالیکا دیوس


علی گڑھ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی این ایس ایس یونٹ کے زیر اہتمام بچیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بچیوں کی تعلیم، مساوی مواقع، قیادت اور انھیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

‘‘بیٹی پڑھے گی، بیٹی بڑھے گی: اس کے خواب، ہمارا کل’’ موضوع کے تحت منعقدہ پروگرام میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ بچیوں کو تعلیم یافتہ اور بااختیار بنانا انہیں خودمختار بنانے اور معاشرے میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ ہر بچی معیاری تعلیم، مساوی مواقع اور اپنی امنگوں کو پورا کرنے کی آزادی کی حق دار ہے۔

پروگرام میں ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر صبیحہ خان نے مہمان خاص کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ محترمہ رینا اگروال مہمان مقرر تھیں۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد محسن خان کے علاوہ پروگرام افسران ڈاکٹر عبدالجبار، ڈاکٹر جوہی گپتا، ڈاکٹر فوزیہ فریدی، نعیم احمد اور محمد عمران خان بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande