
علی گڑھ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف خان نے مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، منڈی، ہماچل پردیش کے زیر اہتمام مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور پی آئی این این کے ریاضیاتی اصول اور حقیقی دنیا میں ان کے اطلاق کے موضوع پر منعقدہ 6 روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس پروگرام میں انہیں اے پلس گریڈ سے نوازا گیا۔
پروگرام میں مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور پی آئی این این کے ریاضیاتی اصولوں پر توجہ مرکوز کی گئی، نیز سائنسی و انجینئرنگ مسائل میں ان کے اطلاق پر گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر آصف خان کی تحقیقی دلچسپیوں میں ایپروکسیمیشن تھیوری اور نیورل نیٹ ورک ایپروکسیمیشن شامل ہیں۔ انہوں نے نیورل نیٹ ورک ایپروکسیمیشن پر تحقیقی مقالات شائع کیے ہیں۔ وہ 8 پی ایچ ڈی محققین کی رہنمائی کر چکے ہیں۔
شعبہ ریاضی کی چیئرپرسن پروفیسر اسماء علی نے ڈاکٹر آصف خان کو تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے اور اے پلس گریڈ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ