یوتھ کانگریس کے احتجاج پر پابندی کے معاملے میں دہلی پولیس کو ہائی کورٹ کا نوٹس
نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس امیت مہاجن کی بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت 17 نومبر کو
DELHI-HC-NOTICE-DELHI-POLICE-YOUTH-CONGRESS-PROTES


نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس امیت مہاجن کی بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت 17 نومبر کو مقرر کی ہے۔

منگل کی صبح سماعت شروع ہونے پر دہلی پولیس کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) چیتن شرما نے کہا کہ اب اس عرضی پر سماعت کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ہے، کیونکہ دہلی پولیس نے جنتر منتر کو احتجاج کے لیے مقررہ مقامات کی فہرست سے ہٹا دیا ہے۔

یوتھ کانگریس کے وکیل سدھارتھ لوتھرا نے پولیس کے اس موقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دلیل محض عرضی پر سماعت کو ٹالنے کا بہانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اپنے فیصلے کی نقل فراہم کر دے تو وہ عرضی میں کی گئی درخواست میں ترمیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت شام میں کرنے کا حکم دیا۔

شام کی سماعت کے دوران سدھارتھ لوتھرا نے کہا کہ وہ عرضی کے اس حصے پر عدالت کا نوٹس چاہتے ہیں، جس میں پولیس کے یک طرفہ اور من مانے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کسی وجہ کی وضاحت کیے بغیر احتجاج کے حق پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ ان دلائل کے بعد عدالت نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔

یہ عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب نے دائر کی ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے، جس کے ذریعے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

عرضی کے مطابق، یوتھ کانگریس نے 25 ستمبر کو تقریباً 100 سے 150 افراد کے ساتھ پرامن احتجاج کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ تنظیم نے دہلی پولیس کو دی گئی درخواست میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ سلامتی، ٹریفک کے انتظام، نظم و ضبط اور عوامی امن برقرار رکھنے سے متعلق تمام قانونی شرائط پر عمل کرے گی۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ بار بار رابطہ کرنے کے باوجود پولیس نے یکم اکتوبر کو اجازت نہ دینے کی اطلاع دی، جب کہ یہی احتجاج کے لیے طے شدہ پہلی تاریخ بھی تھی۔ یوتھ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ دہلی پولیس کا فیصلہ آئین کی دفعہ 19(1)(اے) اور 19(1)(بی) کے تحت اظہار رائے کی آزادی اور پ±رامن اجتماع کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande