وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 150 نئی الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی، پانچ مقامات پر ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کا افتتاح
نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو 150 نئی الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے بیڑے میں شامل کیا۔ اس کے ساتھ ہی پانچ اہم مقامات پر عوامی الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنوں کا
CM-REKHA-GUPTA-FLAGGED-NEW-ELECTRIC-BUS


نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو 150 نئی الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے بیڑے میں شامل کیا۔ اس کے ساتھ ہی پانچ اہم مقامات پر عوامی الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنوں کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی حکومت ایک طرف مسلسل نئی الیکٹرک بسیں شامل کر رہی ہے، تو دوسری جانب الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تیزی سے وسعت دے رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی بھوپیندر یادو کے ساتھ آنند وہار اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آلودگی کم کرنے کے لیے کیے جا رہے مختلف اقدامات اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا، کابینہ کے ساتھی منجندر سنگھ سرسا، ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande