
اسلام آباد، 12 اکتوبر (ہ س)۔ پیر کے روز پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں فوج کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں ٹرینر اور ٹرینی ملٹری پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ تاہم دستیاب رپورٹ میں حادثے کے حالات اور تکنیکی خرابی کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
پاکستان کے ڈان اخبار نے اطلاع دی ہے کہ فوج کا مشتاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے نواں کلی علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں میجر حسینین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میجر ہمایوں انسٹرکٹر تھے، جب کہ کیپٹن صمد ٹریننگ کر رہے تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی