اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ تک مارچ کیا
نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س): حزب اختلاف انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ اور رہنماؤں نے پیر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے سپریم کورٹ تک مارچ کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک
اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ تک مارچ نکالا


نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س): حزب اختلاف انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ اور رہنماؤں نے پیر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے سپریم کورٹ تک مارچ کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت انڈیا اتحاد کے کئی اہم رہنماؤں کو لے کر ایک خصوصی بس کانسٹی ٹیوشن کلب سے بارہ کھمبا روڈ کی جانب روانہ ہوئی، جہاں سے اپوزیشن رہنما پیدل سپریم کورٹ تک جائیں گے۔

اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے رویے، ایس آئی آر اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کو روکنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں باقاعدہ عرضداشت داخل کرے گا۔ مارچ سے پہلے کانسٹی ٹیوشن کلب میں جمع ہوئے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے زوردار نعرے بازی کی۔ اس احتجاج میں کانگریس رہنماؤں کے ساتھ سنجے راوت اور اروند ساونت (شیوسینا۔ یو بی ٹی)، دھرمیندر یادو (سماج وادی پارٹی)، مہوا موئترا (ترنمول کانگریس)، مہوا ماجھی (جھارکھنڈ مکتی مورچہ) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کئی اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔

’چلو دہلی، جمہوریت کے لیے مارچ‘ کی اپیل کے بعد بارہ کھمبا روڈ جنکشن اور آس پاس کے علاقوں میں بڑی تعداد میں کارکنان اور مظاہرین جمع ہوئے۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر بھاری تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا قافلہ بارہ کھمبا روڈ سے سپریم کورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں وہ عرضداشت پیش کرکے الیکشن کمیشن کے کردار کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande