اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر انڈین اکیڈمی آف نیورو سائنسز کے فیلو منتخب
علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے انٹر ڈسپلینری برین ریسرچ سنٹر (آئی بی آر سی) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہدی حیات شاہی کو نیورو سائنس ریسرچ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انڈین اکیڈمی آف نیورو سائنسز کا فیلو م
مہندی حیات شاہی


علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے انٹر ڈسپلینری برین ریسرچ سنٹر (آئی بی آر سی) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مہدی حیات شاہی کو نیورو سائنس ریسرچ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انڈین اکیڈمی آف نیورو سائنسز کا فیلو منتخب کیا گیا ہے۔

انڈین اکیڈمی آف نیورو سائنسز ایک سائنسی و پیشہ ورانہ تنظیم ہے، جو ہندوستان میں نیورو سائنس کی تحقیق کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ ڈاکٹر شاہی 2005 سے نیورو سائنس ریسرچ سے وابستہ ہیں اور اپنی علمی و تحقیقی خدمات کے لیے متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔

ان کی نمایاں دستیابیوں میں یوروپین ایسوسی ایشن آف نیورو آنکولوجی کی جانب سے بطور بین الاقوامی مینٹور تقرری، اسٹار انٹرنیشنل ریسرچ گرانٹ کے لیے ایکسپرٹ ریویور کی حیثیت سے شناخت، مس فرح دیبا حق ایوارڈ اور سی اے ای این ایوارڈ شامل ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande