اے ایم یو میں قومی تعمیر میں گاندھیائی فکر کی اہمیت پر خصوصی لیکچر کا اہتمام
علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جدید ہندوستانی السنہ کے زیر اہتمام ممتاز مصنف اور سیاسی مفکر اسلم نیلیٹل نے خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاندھیائی فکر ایک پائیدار فلسفہ ہے، جو جدید ہندوستان کی تبدیلی اور اخلاقی ترقی کی رہن
لیکچر


علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ جدید ہندوستانی السنہ کے زیر اہتمام ممتاز مصنف اور سیاسی مفکر اسلم نیلیٹل نے خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاندھیائی فکر ایک پائیدار فلسفہ ہے، جو جدید ہندوستان کی تبدیلی اور اخلاقی ترقی کی رہنمائی کرسکتا ہے۔ ‘‘گاندھی کی زندگی اور قومی تعمیر’’ موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب نیلیٹل نے کہا کہ گاندھیائی اصول روایتی سیاسی نظریات سے کہیں آگے ہیں اور گہری فلسفیانہ بصیرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا اتحاد اور سا لمیت انسان دوستی، باہمی احترام اور ہم آہنگی کے ان اصولوں پر مبنی ہے جن کی مہاتما گاندھی نے وکالت کی تھی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گاندھیائی فکر کی دیرپا اہمیت اس میں مضمر ہے کہ یہ قومی ترقی کو اخلاقی اور روحانی شعور کے ساتھ مربوط کرتی ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر اے نجُم نے پروگرام کی صدارت کی، جبکہ ڈاکٹر رفسل بابو سی وی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ شعبہ اقتصادیات کے ڈاکٹر عبدالعزیز این پی اور شعبہ انگریزی کے ڈاکٹر منیر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔ آخر میں مسٹر فیتھل نے اظہارِ تشکر کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande