یورپی ممالک کی افواج کو فوجیوں کی کمی کا سامنا: گرینکیوچ
ماسکو، 12 اکتوبر (ہ س/ریا نووستی)۔ شمالی بحر اوقیانوس معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے یورپ میں سپریم الائیڈ کمانڈر جنرل الیکسس گرینکیوچ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی افواج کو فوجیوں کی کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔ گرینکیوچ نے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک
EU-NATO-ARMY-Alexus-Grynkewich


ماسکو، 12 اکتوبر (ہ س/ریا نووستی)۔ شمالی بحر اوقیانوس معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے یورپ میں سپریم الائیڈ کمانڈر جنرل الیکسس گرینکیوچ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی افواج کو فوجیوں کی کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔

گرینکیوچ نے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی افرادی قوت کی کمی یقیناً ایک اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ محض ایک لمحے میں بڑی فوج تیار نہیں کی جا سکتی۔

جنرل گرینکیوچ نے کہا، ”کسی بھی آپریشنل یونٹ میں کچھ قائدین کا ہونا ضروری ہے، جن میں درمیانی سطح کے افسران اور سینئر قیادت شامل ہوتی ہے۔ ایسے افراد اچانک کہیں سے پیدا نہیں کیے جا سکتے۔ انہیں بھرتی کرنا اور ایک مدت کے دوران تربیت دے کر تیار کرنا پڑتا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے لازمی فوجی خدمات سے متعلق قوانین میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے، اور اس سلسلے میں پورے یورپ میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande