دہلی کا جنتر منتر اب احتجاجی مقام نہیں رہا، دھرنا و مظاہروں کے لیے تین نئے مقامات مقرر
نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی پولیس نے جنتر منتر کو احتجاج و مظاہروں کے لیے مقررہ مقامات کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ اس کی جگہ رام لیلا میدان، براڑی میدان اور مشرقی دہلی کے سی بی ڈی میدان کو احتجاج کے نئے مقامات کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس ک
DELHI-PROTEST-SITES-Jantar-mantar


نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی پولیس نے جنتر منتر کو احتجاج و مظاہروں کے لیے مقررہ مقامات کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔ اس کی جگہ رام لیلا میدان، براڑی میدان اور مشرقی دہلی کے سی بی ڈی میدان کو احتجاج کے نئے مقامات کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر انوراگ کمار نے 11 اکتوبر کو اس سلسلے میں مستقل حکم جاری کیا۔

حکم نامے کے مطابق، یہ فیصلہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو شہریوں کے احتجاج کے حق کو مدنظر رکھتے ہوئے جنتر منتر کے متبادل مقامات تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

دہلی پولیس نے کہا ہے کہ رام لیلا میدان، براڑی میدان اور سی بی ڈی میدان میں دھرنا و مظاہروں کے انعقاد کے لیے تفصیلی معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پی) الگ سے جاری کیا جائے گا۔ اس میں احتجاج کی اجازت حاصل کرنے، انعقاد کی شرائط اور دیگر ضروری انتظامات سے متعلق رہنما اصول طے کیے جائیں گے۔

یہ حکم 28 اپریل 2022 کو جاری کیے گئے مستقل حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ اس کی کاپی (نقول) دہلی پولیس کے سینئر افسران اور تمام ضلع پولیس یونٹوں کو بھیج دی گئی ہیں۔

جنتر منتر طویل عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور دیگر گروپوں کے دھرنوں اور مظاہروں کا اہم مقام رہا ہے۔ یہاں احتجاج کرنے کے لیے پہلے پولیس سے اجازت لینا اور مقررہ شرائط پر عمل کرنا لازمی تھا۔ نئے حکم کے بعد مظاہرین کو متبادل مقامات پر احتجاج کے لیے نافذ ضابطوں کے مطابق اجازت حاصل کرنی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande