وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے درگا ای-آٹو اسکیم کا پورٹل لانچ کیا، خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو ملیں گے 1300 گلابی ای-آٹو
نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کے روز دہلی سکریٹریٹ میں درگا (ڈرائیونگ، اپ لفٹمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ فار ویمن/ٹرانس جینڈر ای-آٹو) اسکیم کا ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا۔ اسکیم کے پہلے مرحلے میں خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد ک
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے درگا ای-آٹو اسکیم کا پورٹل لانچ کیا، خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو ملیں گے 1300 گلابی ای-آٹو


نئی دہلی، 12 اکتوبر (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کے روز دہلی سکریٹریٹ میں درگا (ڈرائیونگ، اپ لفٹمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ فار ویمن/ٹرانس جینڈر ای-آٹو) اسکیم کا ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا۔ اسکیم کے پہلے مرحلے میں خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کو مجموعی طور پر 1300 گلابی الیکٹرک آٹو مختص کیے جائیں گے۔ ان میں سے 1170 ای-آٹو خواتین اور 130 ای-آٹو ٹرانس جینڈر افراد کے لیے مخصوص ہوں گے۔

حکومت کا مقصد ان طبقات کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ دہلی میں محفوظ اور ماحول دوست نقل و حمل کو فروغ دینا ہے۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں محفوظ نقل و حمل کے نظام سے جوڑنا دہلی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ درگا ای-آٹو اسکیم کے ذریعے مستفید ہونے والے افراد الیکٹرک آٹو کے مالک اور ڈرائیور بن کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔

اسکیم کے تحت درخواست دینے کا عمل منظوری ملنے کے بعد تین ماہ تک جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق، درخواستوں کے عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے ایک مخصوص ڈیجیٹل پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ اگر کسی ضلع میں مقررہ کوٹے سے زیادہ اہل درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے ای-آٹو مختص کیے جائیں گے۔

اس کے بعد منتخب اہل مستفیدین کو منظوری نامہ (لیٹر آف انٹینٹ) جاری کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande