اے ایم یو کے 9 فارغ التحصیل طلبہ کا آنند راٹھی اور ٹی اے بی گروپ میں پلیسمنٹ
علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 9 فارغ التحصیل طلبہ کو ٹریننگ وپلیسمنٹ دفتر (جنرل) کے زیر اہتمام منعقدہ پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ ممبئی کی فنانشیئل سروسیز کمپنی آنند راٹھی انویسٹمنٹ سروسز اور گلوبل ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ٹی اے بی گر
اے ایم یو کے 9 فارغ التحصیل طلبہ کا آنند راٹھی اور ٹی اے بی گروپ میں پلیسمنٹ


علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 9 فارغ التحصیل طلبہ کو ٹریننگ وپلیسمنٹ دفتر (جنرل) کے زیر اہتمام منعقدہ پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ ممبئی کی فنانشیئل سروسیز کمپنی آنند راٹھی انویسٹمنٹ سروسز اور گلوبل ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ٹی اے بی گروپ نے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔

منتخب امیدوار مینجمنٹ، کامرس، اقتصادیات اور ماس کمیونیکیشن میں گریجویٹ؍ پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ ان میں اسامہ فرحت (ایم بی اے) اور عبدالصمد (پی جی ڈی بی ایم، انٹرنیشنل بزنس) کو آنند راٹھی انویسٹمنٹ سروسز نے منتخب کیا، جب کہ ٹی اے بی گروپ کی جانب سے منتخب کئے گئے7 امیدواروں میں اریبہ حسین (ایم بی اے، آئی آر ایم)، عمرہ احمد (ایم بی اے، آئی آر ایم)، حبا خان (پی جی ڈی بی ایم، انٹرنیشنل بزنس)، احمد عبداللہ حسینی (ایم بی اے)، عدنان مسعود (ایم اے، ماس کمیونیکیشن)، لکشیہ رستوگی (بی بی اے) اور انم صابر (بی اے آنرز، معاشیات) شامل ہیں۔

ٹریننگ وپلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے منتخب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی اور ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande