نیند کے دوران سانس کی رکاوٹ کے علاج کے موضوع پر اے ایم یو میں توسیعی خطبہ کا اہتمام
علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹرڈسپلینری بایوٹکنالوجی یونٹ نے نیند کے دوران سانس کی رکاوٹ کے علاج کے لیے نیوروماڈولیشن تھیریپی کے موضوع پر فلاڈیلفیا، امریکہ سے تعلق رکھنے والے نیورو سائنسداں ڈاکٹر فیصل این زیدی کے توسیعی
نیند کے دوران سانس کی رکاوٹ کے علاج کے موضوع پر اے ایم یو میں توسیعی خطبہ کا اہتمام


علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹرڈسپلینری بایوٹکنالوجی یونٹ نے نیند کے دوران سانس کی رکاوٹ کے علاج کے لیے نیوروماڈولیشن تھیریپی کے موضوع پر فلاڈیلفیا، امریکہ سے تعلق رکھنے والے نیورو سائنسداں ڈاکٹر فیصل این زیدی کے توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا، جس میں ٹرانسلیشنل نیوروسائنس اور اختراعی ہیلتھ کیئر ٹکنالوجیز میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ‘‘تصور سے پیداوار تک: نیند کے دوران سانس کی رکاوٹ کے علاج کے لیے نیوروماڈولیشن تھیریپی کا ارتقائی سفر’’ عنوان سے منعقدہ اس خطبے میں سائنسی تصورات کو تھیریپی میں تبدیل کرنے کے مراحل کا جائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں نیند سے متعلق سانس کی اس بیماری کے علاج کے لیے نیورو ماڈولیشن پر مبنی طریقوں کی ممکنہ افادیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انٹرڈسپلینری بایوٹکنالوجی یونٹ کی کوآرڈینیٹر پروفیسر حنا یونس نے معلومات افزا خطبہ کے لیے ڈاکٹر زیدی کا شکریہ ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande