
علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)۔
اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کے زیر اہتمام چار روزہ انٹر اسکول کھیل مقابلے بیڈمنٹن کے سنگلز اور ڈبلز مقابلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ اس موقع پر اسکول کے پرائمری سیکشن کے انچارج مسٹر جاوید احمد خان مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔
جونیئر زمرے کے سنگلز مقابلے میں ایس ٹی ایس اسکول نے پہلا مقام اور اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ ڈبلز میں عبداللہ اسکول نے پہلا اور آر ایم پی ایس اسکول نے دوسرا مقام حاصل کیا۔
سینئر زمرے کے سنگلز مقابلے میں اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) نے پہلی اور ایس ٹی ایس اسکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈبلز مقابلے میں آر ایم پی ایس اسکول پہلے اور ایس ٹی ایس اسکول دوسرے مقام پر رہا۔
قائم مقام پرنسپل مسٹر افروز علی نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔ ٹورنامنٹ کو مسٹر رئیس احمد، مسٹر محمد عمران خان اور مس ندا عثمانی نے مربوط کیا۔ متعلقہ اساتذہ نے مقابلوں کے انعقاد میں تعاون کیا، جبکہ مس غوثیہ اقبال، مس فرح نجم اور مس القاظفر نے تقریب کے انعقاد میں تعاون کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ