بوڑھی گنڈکی ندی میں سیلاب کی تباہ کاری، نیپالی فوج نے 49 افراد کو بحفاظت نکالا
کاٹھمنڈو، 11 اکتوبر (ہ س):۔ نیپال کی بوڑھی گنڈکی ندی میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نیپالی فوج نے اب تک 49 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ نیپالی فوج نے اتوار کی دوپہر جاری بیان میں یہ اطلاع دی۔ فوج کے مطابق، 11 اکتو
بوڑھی گنڈکی ندی میں سیلاب کی تباہ کاری، نیپالی فوج نے 49 افراد کو بحفاظت نکالا


کاٹھمنڈو، 11 اکتوبر (ہ س):۔

نیپال کی بوڑھی گنڈکی ندی میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نیپالی فوج نے اب تک 49 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ نیپالی فوج نے اتوار کی دوپہر جاری بیان میں یہ اطلاع دی۔

فوج کے مطابق، 11 اکتوبر کو بوڑھی گنڈ ک ندی میں سیلاب آنے کے بعد راحت اور بچاو¿ کارروائیوں کے لیے ایم آئی 17 سمیت چار ہیلی کاپٹر اور زمینی راستوں سے فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اب تک جگت سے گورکھا تک چھ افراد، فیلم سے ہلچک تک چار افراد، جن میں ایک شیرخوار بچہ بھی شامل ہے، یارو سے ہلچک تک 15 افراد، جن میں دو بچے اور ایک غیر ملکی شہری شامل ہیں، ہلچک سے فیلم تک ایک شخص، نامرونگ سے فیلم تک دو افراد، نیایکفیدی سے نیایک ڈانڈا تک نو افراد اور پایو سے سلّیری (نیا بستی) تک 12 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔

نیپالی فوج نے بتایا کہ دیگر حفاظتی ایجنسیوں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ تال میل کرکے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande